اقتباس

،،وجہ؟۔۔۔۔

‏موتی جب سانولی سی سُدھا سے شادی کرنے سے انکار کرتا ھے کیونکہ سُدھا خُوبصُورت نہیں تھی۔اُس پر سُدھا موتی سے کہتی ھے: تم نے مجھ میں کیا دیکھا جو تم نے مجھے نا پسند کر کے ٹھکرا دیا ؟؟
کیا تم نے میرے ھاتھ کا پُھلکا کھایا؟ ، میرا مٹر پلاؤ چکھا؟ کیا تم نے میرے دِل کا درد دیکھا ؟ اور وہ بچہ جو تمہیں دیکھتے ھی میری کوکھ میں ھُمک کر آ گیا تھا، دیکھا ؟
تم نے وہ ھاتھ کیوں نہیں دیکھے جو زندگی بھر تمہارے پاؤں دھوتے ؟ اور بٹن جو میں تمہاری قمیض پہ کاڑھنے والی تھی۔ تم میرے جسم کی رنگت سے ڈر گئے مگر تم نے اُس سویٹر کا اُجلا رنگ نہیں دیکھا جو میں تمہارے لیے بُننا چاھتی تھی۔
تم نے میری ھَنسی نہیں سُنی ، میرے آنسُو نہیں دیکھے، میری انگلیوں کے لمس کو اپنے خُوبصورت بالوں میں محسُوس نہیں کیا، میرے کنوارے جسم کو اپنے ھاتھوں میں لرزتے ھُوئے نہیں دیکھا۔ تو پھر تم نے کیسے مجھے نا پسند کر دیا؟

“کرشن چندر”

افسانے “شہزادہ” سے اقتباس

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button