شاعری

“از پروین شاکر “

پروین شاکر

‏زندگی نے ستا کے، حد کر دی
میں نے بھی مسکرا کے، حد کر دی

شعر میں نے کہے تھے تیرے لئے
تو نے سب کو سنا کے، حد کر دی

‏میں نے ان دیکھے چاہنا تھا تجھے
تو نے خوابوں میں آ کے، حد کر دی

میں نے اس سے کہا چلے جاؤ
اور اس نے بھی جا کے، حد کر دی

ایک وعدہ تھا یاد رکھنے کا
تو نے وہ ہی بھلا کے، حد کر دی

میرے اک بے خیال جملے کو
تو نے دل پہ لگا کے، حد کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button