شاعری

انتخاب

آہ بن کر دل کے افسانے زباں تک آ گئے
آگ بھڑکی تھی کہاں شعلے کہاں تک آ گئے

اب تو آ جاؤ کہ رسوا ہو نہ جائے ظرف دل
ضبط غم کے مرحلے آہ و فغاں تک آ گئے

اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا محبت کا صلہ
میرے غم کے تذکرے ان کی زباں تک آ گئے

اے خدائے حشر اتمام کرم میں دیر کیا
تیرا منشا تھا جہاں تک ہم وہاں تک آ گئے

نقش پا شمس و قمر اور کہکشاں گرد سفر
کس کی دھن میں ہم مکاں سے لا مکاں تک آ گئے

مدتوں دیر و حرم کی ٹھوکریں کھا کر طفیلؔ
بہر سجدہ ہم در پیر مغاں تک آ گئے

طفیل ہوشیارپوری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button