شاعری

اک دل تھا میرے پاس وہی دان کر دیا۔۔۔۔۔

یُوں غم نے جِسم و جان کو بے جان کر دیا
لیکن مجھے تو صاحبِ عرفان کر دیا

مُجھ پر اَنا کے جُرم کی تعزِیر کیا لگی
دنیا نے میری مَوت کا سامان کر دیا

میں کیا ہوں؟یہ ہی سوچ رہا تھا کہ وقت نے
مُجھ کو غمِ حیات کا عُنوان کر دیا

ہستی ہے کیا، مجال ہے کیا ، خد و خال کیا
مجھ کو تو ایک لفظ نے انسان کر دیا

لازِم تھا کچھ ہو پیش سرِ بارگاہِ حُسن
اِک دل تھا میرے پاس وہی دان کر دیا

مُشکل تھا اس کے واسطے ترکِ تعلُّقات
میں نے نظر چُرا کے یہ آسان کر دیا

آؤ سناؤں ہِجر کا اِک مُعجزہ تمہیں
اِس نے تو ایک اَشک کو طُوفان کر دیا

اُس سے مِلا تو زندگی کچھ مُعتبَر لگی
وہ! جِس نے میرے عِشق کو اِیمان کر دیا

سلیم کاوش!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button