ٹوٹکے اور تراکیب

ایگ رول ریسیپی

یہ بہت سادہ ترکیب ہے بازار سے مہنگے مہنگے رول خریدنے سے بہتر ہے کہ گھر میں ہی وہی چیز کم لاگت میں صاف ستھری بنائیں اور اپنی فیملی کے ساتھ بھرپور لطف اٹھائیں

؛؛اجزاء::

انڈے۔۔۔ 4عدد

میدہ۔ ڈیڑھ کپ

پانی۔ ڈیڑھ سے دو کپ

چکن پاوڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

نمک۔ چوتھائی چمچ

ترکیب::

انڈے پھینٹ کر ایک کپ پانی ڈالیں۔اس میں میدہ چھان کر ملائیں باقی پانی ملا کر گاڑھا مرکب بنا لیں اتنا گاڑھا رکھیں کہ چمچ بھر کر فرائی پین میں ڈالنے سے پھیل سکے۔نمک اور چکن پاوڈر ملا کر اچھی طرح مکس کر کے ایک طرف ڈھانپ کر رکھ دیں

فلنگ یوں تیار کریں:

ایک پاوء قیمے میں ایک پیالی پانی، حسب ذائقہ نمک اور تھوڑا سا لہسن ادرک ڈال کر پکا لیں تھوڑی سی کالی مرچ شامل کریں دو چائے کے چمچ سویا سوس ملا دیں اب ایک کپ باریک کٹی بند گوبھی اور گاجر شامل کر دیں آپ اپنی پسند سے شملہ مرچ اور مشروم وغیرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔سبزیاں شامل کرنے کے بعد پین کو ڈھانپیں نہیں ورنہ سبزیاں پانی چھوڑ دیں گی

اب ایک نان سٹک پین لیں اس میں معمولی سا تیل ڈال کر چکنا کر لیں ایک بڑا چمچ میدے والا مرکب پین ڈال کر گھما کر پین میں پھیلا لیں

جب پین کیک تیار ہونے لگے گا تو اس کے کنارے اٹھنے لگیں گے اس ٹائم پہ احتیاط سے پلٹ دیں اور دوسری طرف سے پکا لیں۔ اسی طرح سے تمام پین کیک تیار کر لیں

ویسے تو آج کل بازار میں رول پٹی کے پیکٹ دستیاب ہیں وہ بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس کو خریدتے وقت یہ خیال رکھیں کہ پرانے نہ ہوں

اب ایک پین کیک یا رول پٹی سے ایک نکال کر کسی ٹرے وغیرہ میں پھیلا لیں۔ایک کنارے پر فلنگ کا چمچ بھر کر رکھیں اطراف کے دونوں کناروں کو اندر کی طرف قدرے رول کر کے اوپر کے آخری کنارے تک لے جائیں اور یہاں پر میدے کی لئ سے بند کر دیں

دونوں اطراف سے کنارے چیک کریں کہ کھلے نہ ہوں ورنہ تیل یا گھی اندر چلا جائے گا کناروں کو لئ سے اچھی طرح بند کر لیں

اب کھلے تیل یا گھی میں اچھی طرح تل کر گولڈن کر کے نکال لیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button