شاعری

تو تو اس واسطے مجھ سے ہے اکتایا ہوا۔۔۔۔

تو تو اس واسطے مجھ سے رہے اکتایا ہوا
میں میسر ہوں تمہیں رابطے میں آسانی ہے

تُو جو بولے تو ہر اک حرف کے سو معنی ہیں
تُو نہ بولے تو ہر اک لفظ ہی بے معنی ہے

جاں کا کیا ہے بھلے تُو دیکھے مجھے نہ دیکھے
اک طرف آنی ہے اور دوجی طرف جانی ہے

تم ہو اک جھیل کے پانی کی طرح روشن اور
میں ہوں صحرا مرے چاروں طرف ویرانی ہے

تُو رہے دور تو میں خود سے رہوں سہما سا
تُو جو ہو پاس تو ہر موج میں طغیانی ہے

یہ اذیت بھی بھلا کم ہے کہ تیرے ہوتے
میں کسی اور سے بولوں کہ پریشانی ہے💔
,ن.م

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button