مزاح کے رنگ

جرمانہ

ایک شخص نہایت رغبت سے مسجد میں اذان دیا کرتا تھا لیکن اس بیچارے کی آواز اتنی بری تھی کہ سننے والے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتے تھے مسجد کا متولی ایک نیک امیر تھا وہ اس مئوذن کو پسند تو نہیں کرتا تھا لیکن اس کا دل بھی برا نہیں کرنا چاہتا تھا چنانچہ بڑی سوچ بچار کے بعد ایک ترکیب اس کے ذہن میں آئی اس نے مئوذن سے کہا

،،بھائی اس مسجد کا پرانا مئوزن واپس آ گیا ہے اس کی ماہانہ تنخواہ پانچ دینار مقرر ہے تمہاری خدمات کی اب ضرورت نہیں رہی پھر بھی میری طرف سے یہ دس دینار حاضر ہیں انہیں لے لو اور کسی دوسری جگہ چلے جانا، ،

مئوذن بہت خوش ہوا کہ مفت میں دس دینار مل گئے ہیں خوشی خوشی وہاں سے چل دیا

مگر یہ کیا؟کچھ ہی دن بعد مئوذن واپس آ گیا اور امیر سے کہنے لگا

،،صاحب آپ نے میرے ساتھ انصاف نہیں کیا صرف دس دینار دے کر یہاں سے نکال دیا اب میں جس جگہ گیا ہوں وہ لوگ مجھے بیس دینار دے کر رخصت کرنا چاہتے ہیں لیکن میں قبول نہیں کر رہا، ،

امیر ہنس کر بولا ‘بیس دینار پر ہرگز راضی نہ ہونا بہت جلد وہ تمہیں پچاس دینار دے کر رخصت کریں گے-‘

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button