شاعری

دونوں اپنے آپ میں تشنہ

دونوں اپنے آپ میں تشنہ، دونوں خاک اُڑانے میں
فرق ہی کتنا رہ جاتا ہے دشت میں اور دیوانے میں

میری خاموشی ہی شاید میرے بیان سے بہتر تھی
میں نے اپنا آپ گنوایا اپنا آپ بتانے میں

یہ جو مجھ میں اور طرح کا شخص دکھائی دیتا ہے
دیکھو ! میری عمر لگی ہے یہ تصویر بنانے میں

اور پھر اک دن کوئی اچانک اس کو آگ لگاتا ہے
کتنی مدت لگ جاتی ہے دل کا شہر بسانے میں

خیر پھر اک دن کچھ آنسو ہی دشتِ بلا میں آٹپکے
ورنہ کوئی حال نہیں تھا سینے کے ویرانے میں

سعود عثمانی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button