شاعری

ستاروں تم تو سو جاؤ

پریشاں رات ساری ہے ستاروں تم تو سو جاؤ
سکوتِ مرگ طاری ہے، ستاروں تم تو سو جاؤ

ہنسو اور ہنستے ہنستے ڈوبتے جاؤ خلاؤں میں
ہمیں پہ رات بھاری ہے، ستاروں تم تو سو جاؤ

ہمیں تو آج کی سب پوں پھٹے تک جاگنا ہوگا
یہ ہی قسمت ہماری ہے، ستاروں تم تو سو جاؤ

تمھیں کیا آج بھی کوئ اگر ملنے نہیں آیا
یہ بازی ہم نے ہاری ہے، ستاروں تم تو سو جاؤ

کہے جاتے ہو رو رو کر ہمارا حال دنیا سے
یہ کیسی رازداری ہے، ستاروں تم تو سو جاؤ

ہمیں بھی نیند آجاۓ گی ہم بھی سو ہی جائیں گے
ابھی کچھ بیقراری ہے، ستاروں تم تو سو جاؤ

قتیل شفائ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button