مزاح کے رنگ

مزاحیہ اقتباسات

،، سچ یہ ہے کہ کاہلی میں جو مزہ ہے وہ کاہل ہی جانتے ہیں۔بھاگ دوڑ کرنے والے اور صبح صبح اٹھنے والے اور ورزش پسند اس مزے کو کیا جانیں

این انشاء

انگریزی فلموں میں لوگ یوں پیار کرتے ہیں جیسے تخمی آم چوس رہے ہوں

مشتاق احمد یوسفی

جو ملک جتنا غریب ہو گا اتنا ہی آلو اور مذہب کا چلن زیادہ ہو گا

مشتاق احمد یوسفی

ایک خاتون نے ہولے والے خاوند سے کہا “شادی کے بعد میں آپ کے دکھ بانٹا کروں گی۔۔اس نے کہا “مگر مجھے تو کوئی دکھ نہیں۔۔”تو وہ بولی

میں شادی کے بعد کی بات کر رہی ہوں “

شائد اسی لئے ہر سیاستدان کہتا ہے اگر میں جیت گیا تو آپ کے دکھ بانٹوں گا۔۔

محمد یونس بٹ

عورتوں کی آدھی عمر تو اپنی عمر کم کرنے میں گزر جاتی ہے ایک ملازمت کے انٹرویو کے دوران انٹرویو لینے والے نے پوچھا “محترمہ آپ کی عمر؟” جواب ملا انیس سال کچھ مہینے ” پوچھا کتنے مہینے؟” جواب ملا۔ چھیانوے مہینے

محمد یونس بٹ

ہر معقول آدمی کا بیوی سے جھگڑا ہوتا ہے کیونکہ مرد عورت کا رشتہ ہی جھگڑے کا ہے

راجندر سنگھ بیدی

کسی دانا یا ناداں کا قول ہے کہ جھوٹ کے تین درجے ہیں۔جھوٹ، سفید جھوٹ اور اعداد و شمار

ابن انشا

مرد کی عمر وہ ہوتی ہے جو وہ محسوس کرتا ہے اور عورت کی عمر وہ ہوتی ہے جو آپ محسوس کرتے ہیں

محمد یونس بٹ

آدمی اگر قبل از وقت مر نہ سکے تو بیمے کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے

مشتاق احمد یوسفی

بٹن لگانے سے زیادہ مشکل کام بٹن توڑنا ہے اور یہ ایک طرح سے دھوبیوں کا کاروباری راز ہے ہم نے گھر پر کپڑے دھلوا کر اور پٹخوا کر دیکھا لیکن اس میں کامیابی نہ ہوئی جبکہ ہمارا دھوبی انہی پیسوں میں جو ہم دھلائی کے دیتے ہیں پورے بٹن بھی صاف کر لاتا ہے ایک اور آسانی جو جو اس نے اپنے سر پرستوں کے لیے فراہم کی ہے وہ یہ ہے کہ اپنے چھوٹے بیٹے کو اپنی لانڈری کے ایک حصے میں بٹنوں کی دوکان کھلوا دی ہے جہاں ہر طرح کے بٹن بارعایت دستیاب ہیں

ابن انشاء

اپنے دشمن سے لڑنے کے بعد وہ گالی یاد آتی ہے جو دشمن کی گالی سے زیادہ کراری اور تیکھی تھی

فکر تونسوی

اس عورت کی کسی بھی بات کا اعتبار نہ کرو جو خدا کی قسم کھا کر اپنی عمر صحیح بتا دیتی ہے

فکر تونسوی

جانتے ہو عورت کی عمر کے چھ حصے ہوتے ہیں۔بچی، لڑکی، نو عمر خاتون، پھر نو عمر خاتون، پھر نو عمر خاتون، پھر نو عمر خاتون

شفیق الرحمان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button