ٹوٹکے اور تراکیب

مشہور ترین ڈش بٹ کڑاہی ترکیب

آج کل روایتی کڑاہی کی بجائے بٹ کڑاہی زیادہ پسند کی جا رہی ہے آج ہم آپ کو چکن بٹ کڑاہی بنانے کی ترکیب بتائیں گے جو بہت سادہ مصالحوں سے تیار ہوتی ہے بنانے میں بھی آسان اور کھانے میں بہت مزیدار اور بالکل ریسٹورنٹ والا ذائقہ آتا ہے اس کےلئے جو اجزاء درکار ہیں وہ یہ ہیں

چکن آدھا کلو، ،آپ چاہیں تو بون لیس لے لیں یا پھر ہڈیوں سمیت لے لیں

ٹماٹرچار عدد

پیازایک عدد

ادرک لہسن پیسٹ ایک چمچ

کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چمچ

موٹی کٹی ہوئی کالی مرچ آدھا چمچ

سبزمرچ باریک کٹی ہوئی پانچ عدد

سفیدزیرا آدھا چائے والا چمچ

گھی آدھا کپ

مکھن دو بڑے چمچ

ہرادھنیا کٹا ہوا نمک حسب ذائقہ

ترکیب:-

سب سے پہلے چکن کو صاف کر کے ایک برتن میں رکھ لیں اب ٹماٹروں کو ایک برتن میں تھوڑا سا پانی ڈال کر ثابت ہی ابلنے کےلئے رکھ دیں تھوڑا سا ابال آنے پر برتن کو چولہے سے ہٹا لیں ہلکا سا ٹھنڈا ہو جائے تو ٹماٹروں کا چھلکا اتار کر انہیں بلینڈر میں بلینڈ کر لیں

ایک کڑاہی لیں اس میں آدھا کپ گھی ڈال دیں ساتھ تھوڑا سا آئل بھی ڈال دیں اس سے گھی جلے گا نہیں، اب گرم ہونے پر اس میں پیاز ڈال کر گولڈن کر لیں پیاز گولڈن ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں اس پیسٹ کو اچھی طرح بھون لینا ہے ورنہ لہسن کا کچا پن رہ جائے گا جو ذائقہ خراب کر دیتا ہے اب میں چکن ڈال دیں اور بھون لیں بہت زیادہ نہیں بھونیں کیونکہ چکن کے جوسز نکل جائیں گے تو وہ بالکل اکڑ جائے گا اور سخت ہو جائے گا اب اس میں جو ٹماٹر کا پیسٹ بنایا تھا وہ شامل کر کے تھوڑا سا پکائیں

اب مصالحے شامل کرنے کا ٹائم ہے کٹی لال مرچ, کتا زیرہ، کٹی کالی مرچ اور نمک شامل کر دیں اور بھون لیں اب تقریبا تین چمچ دہی اچھی طرح پھینٹ کر سالن میں شامل کر دیں یہ اچھی اور سموتھ گریوی بنانے میں مدد دے گی جب دہی مکس ہو جائے تو چولہے کی آنچ ہلکی کر کے مکھن شامل کر دیں اور ہلکے ہاتھ سے ہلا کر دم پہ رکھ دیں، مکھن آخر میں شامل کرنا ہی اس کا اصل ذائقہ ہے کچھ دیر دم پر رکھ کر پھر گارنشنگ کے لیے اوپر ہرا دھنیا اور لمبائی میں کٹی ادرک ڈال کر سرو کریں دم پر رکھنے سے پہلے ہلکا سا پسا ہوا گرم مصالحہ بھی چھڑک دیں کچھ لوگ زیادہ مصالحے پسند نہیں کرتے آپ اپنی پسند سے کوئی بھی چیز کم یا زیادہ کر سکتے ہیں اس میتھڈ کو فالو کریں اور بہترین کڑاہی سے لطف اندوز ہوں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button