ٹوٹکے اور تراکیب

پزا پراٹھا ترکیب

پزا پراٹھا بنانے کےلئے جو اجزاء درکار ہیں وہ یہ ہیں

میدہ ایک کپ

نمک ایک چوتھائی چھوٹا چمچ

چینی چھوٹا چمچ آدھا

سادہ پانی آٹا گوندھنے کےلئے حسب ضرورت

گھی ایک چوتھائی چائے والا چمچ

فلنگ کےلئے::

چکن ابلی ہوئی ریشہ کی ہوئی آدھا کپ

پزا سوس ایک بڑا چمچ

شملہ مرچ ایک چمچ چھوٹی چھوٹی کاٹ لیں

زیتون ایک چمچ

کٹی ہوئی لال مرچ چوتھائی چمچ

نمک چوتھائی چمچ

گھی پراٹھے پر لگائے کےلئے دو چمچ

ترکیب:-

سب سے پہلے میدے کو ایک کھلے برتن میں چھان لیں جس میں آپ آسانی سے گوندھ سکیں اب اس میں نمک، چینی اور تھوڑا سا گھی ملا کر پانی سے اچھی طرح گوندھ لیں یاد رکھیں کہ یہ نہ زیادہ سخت ہو اور نہ بالکل نرم۔۔۔میدہ گوندھتے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ چپکتا ہے اس کےلئے خشک میدہ پہلے ہی الگ سے ایک برتن میں نکال کر پاس رکھیں اور ڈو گوندھتے کے دوران اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے جب اچھی طرح گوندھ لیں تو اس کو ڈھک کر تقریباً آدھے گھنٹے کےلئے سائیڈ پر رکھ دیں

اب پراٹھے کی فلنگ کی طرف آتے ہیں ایک پین میں تھوڑا سا گھی یا آئل ڈالیں اب اس میں دو چمچ پزا سوس ڈالیں اور ساتھ ہی چکن ڈال دیں تھوڑا سا ہلائیں چونکہ چکن پہلے سے ہی ابلی ہوئی ہے لہذا زیادہ بھوننے کی طرف نہ جائیں اب اس میں نمک، کٹی ہوئی لال مرچ، تھوڑی سی کالی مرچ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں

اب اس میں کٹی ہوئی شملہ مرچ اور زیتون ڈالیں اگر آپ کے پاس مشروم ہیں تو وہ بھی ڈال لیں تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر کے چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں

اب جو میدہ گوندھ کر رکھا تھا اس کو نکالیں اور اس کو دو حصوں میں تقسیم کریں دونوں حصوں کے دو پیڑے بنائیں پیڑے بنانے کے لئے بھی خشک میدہ استعمال کیا جا سکتا ہے ایک پیڑے کی روٹی بیل کر سائیڈ پر رکھ لیں اب دوسرے پیڑے کی روٹی بیل لیں اور جو چکن کی فلنگ تیار کی تھی اس کو تمام روٹی پر پھیلا دیں اس کے اوپر کدوکش کیا ہوا موزریلا چیز ڈالیں آپ چاہیں تو چیڈر چیز بھی ڈال سکتے ہیں اس سے مزہ دوبالا ہو جائے گا اب دوسری روٹی اس کے اوپر پھیلا دیں اور ہلکے ہاتھوں سے کناروں کو دبائیں تا کہ فلنگ اچھی طرح سیٹ ہو جائے اور روٹیاں بھی آپس میں جڑ جائیں

ایک توا لیی اس کے اوپر ہلکا سا گھی یا آئل ڈال کر گرم ہونے دیں اب بیلا ہوا پراٹھا بہت احتیاط کے ساتھ توے پر ڈالیں کچھ پکنے لگ جائے تو اوپر گھی ڈالیں اور انتہائی احتیاط سے اس کو پلٹیں دونوں طرف سے اچھی طرح پک جائے تو توے سے اتار لیں بہترین پزا پراٹھا تیار ہے اور بازار کی نسبت کم خرچ بھی ہو گا

ٹپ:-

اگر گھر میں پزا سوس نہیں ہے تو کوئی مسئلہ نہیں آپ چلی گارلک سوس یا کیچپ میں تھوڑی سی کٹی لال مرچ، تھوڑی سی پسی ہوئی کالی مرچ اور نمک ڈال کر بھی اس کو پراٹھے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button