مضامین

کولیسٹرول کیسے کم کریں

آج کے دور میں بڑھا ہوا کولیسٹرول سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے یہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر اور خطرناک ہے اس کے کی زیادتی سے جہاں دل کے عارضے لاحق ہو رہے ہیں وہاں ہائی بلڈ پریشر، شوگر بھی تیزی سے بڑھتے ہیں

کولیسٹرول کئی وجوہات کی بنا پر بڑھتا ہے مثلا مرغن غذائیں زیادہ کھانا یا ذہنی دباؤ، آرام طلبی، سست ہو کر پڑے رہنا، زیادہ جسمانی مشقت نہ ہونا اس کی بڑی وجوہات میں سے ہیں اس کے علاوہ موروثیت بھی ہو سکتی ہے کچھ لوگوں کی فیملی میں یہ مسئلہ چلا آ رہا ہوتا ہے لیکن عام طور پر اس پہلو پر توجہ نہیں دی جاتی

کولیسٹرول کی زیادتی کا علم کسی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروا کر ہو جاتا ہے اور مناسب اور بروقت علاج ضروری ہے جو کسی مستند ڈاکٹر کے مشورے سے کروایا جائے احتیاطی تدابیر میں سب سے پہلے مرغن غذائیں، تلی ہوئی اشیاء، کیک پیسٹری، بیف، تلے ہوئے انڈوں کا استعمال بالکل کم کر دیں، سالم اناج غذا میں شامل کریں آپ کو یہ پڑھ کر حیرت ہو گی کہ سورج مکھی کے بیج کولیسٹرول کو کم کرنے میں بہت مدد دیتے ہیں یہ بیج یا ان کا تیل خوراک میں استعمال کریں گندم کی بھوسی جئ کی بھوسی امرود، شلجم، گاجر، بند گوبھی کھائیں روزانہ آٹھ گلاس پانی پینے کی روٹین بنائیں

ہلکی پھلکی ورزش کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں واک کریں اس کے لیے کسی پارک یا لمبے چوڑے میدان کی ضرورت نہیں گھر پر ہی تیز تیز چل لیا کریں

اس کے علاوہ ذہنی دباؤ پر کنٹرول کی کوشش کریں ایک بات یاد رکھیں مسئلے اور پریشانیاں زندگی کا حصہ ہیں کسی بھی انسان کی زندگی مکمل طور پر سیٹ اور پھولوں کی سیج نہیں ہوتی زندگی مشکلات، پریشانی، آسائش، ،خوشی، غم، مسکراہٹ، آنسوؤں، قہقہوں کی مکس پلیٹ ہوتی ہے جس میں کچھ چیزیں تو ہم شوق سے کھاتے ہیں اور کچھ چیزیں بطور دوا مجبوری سے کھانی پڑتی ہیں

یاد رکھیے زندگی صرف ایک بار ملتی ہے اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے رب تعالی کی عطا کردہ نعمتوں سے لطف اندوز ہونا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button