ٹوٹکے اور تراکیب

گھر گر ہستی

<span;>گھریلو امور سے متعلقہ مفید ٹوٹکے
<span;>الماریوں میں کیڑے:-
<span;>گھر کی الماریوں میں چند لونگیں اور نیم کے خشک پتے ڈال دیں اس سے آپ کے کپڑے اور بستر وغیرہ سیلن کی بدبو اور کیڑوں سے محفوظ رہیں گے
<span;>چیونٹیاں:-
<span;>گرمیوں میں چیونٹیاں اور بڑے چیونٹے عام نظر آتے ہیں ان سے حفاظت کے لیے روزانہ ایک بالٹی نیم گرم پانی ایک بڑا چمچ فینائل اور ایک چمچ نمک ڈال کر فرش پر پوچا لگائیں دروازوں کی چوکھٹ پر تھوڑا سا چونے کا پاوڈر چھڑک دیں۔۔مٹی کا تیل ڈالنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے لیکن اس کی مہک بعض لوگوں کو پسند نہیں ہوتی
<span;>مکھیوں کو بھگانا :-
<span;>چائے کی استعمال شدہ پتی کو سکھا لیں اور اس کو دھکتی ہوئی آگ پر ڈالنے سے مکھیاں بھاگ جاتی ہیں
<span;>کھانے کی میز پر ایک پیالے میں تازہ پودینے کے پتے رکھ دیں تو مکھیاں نہیں آئیں گی
<span;>مچھر:-
<span;>اگر آپ رات میں کمرے میں نیلی روشنی جلائیں گے تو مچھر کمرے میں نہیں آئیں گے
<span;>مچھروں کی وجہ سے باہر یا گھر کے صحن میں بیٹھنا مشکل ہو جاتا ہے اس کے لیے شام کو نیم کے پتے پانی میں ابال کر سادہ پانی میں ملا کر چھڑکاؤ کریں
<span;>مٹی کے ایک برتن میں کوئلے جلا کر کلونجی اور نیم کے پتوں کی دھونی دیں مچھر بھاگ جائیں گے
<span;>ہئر سپرے سے اڑنے والے کیڑے کو مارنا:-
<span;>گھر میں اگر اڑنے والے کیڑے جیسے بھرنڈ یا شہد کی مکھی آ جائے اور آپ کے پاس کیڑے مار سپرے نہ ہو تو اس پر ہئر سپرے ڈال دیں اس سے کیڑا اڑ نہیں پائے گا اور اس کو مارنا آسان ہو جائے گا
<span;>پروانوں اور پتنگوں سے بچاؤ:-
<span;>بارش کے بعد باہر لگی ہوئی لائٹ پر پروانے اور پتنگے منڈلانے لگتے ہیں اس کے لیے ایک پیاز چھیل کر دھاگے سے باندھ کر لٹکا دیں
<span;>پسووں کا خاتمہ:-
<span;>پسو  گیلی جگہوں جیسے کچن، باتھ روم وغیرہ میں پائے جاتے ہیں بہت چھوٹے ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آتے ان کے خاتمے کیلئے لوبان کی دھونی اور فینائل کا چھڑکاؤ بہترین ہے۔لوبان پنساری کی دوکان سے مل جاتا ہے اور کمرے کے دروازے کھڑکیاں بند کر کے گندھک کا دھواں دینے سے پسو مر جاتے ہیں
<span;>کھٹملوں کا خاتمہ:-
<span;>گندھک کی دھونی دیں اس کے علاوہ سرخ مرچ پانی میں ملا کر کھٹملوں پر ڈالیں۔اجوائن کا پاوڈر گرم پانی میں ملا کر چھڑکاؤ کریں۔پلنگ کی خالی جگہوں میں پودینے کی ڈنڈیاں اٹکا دیں۔نیم کے پتے رکھنا بھی بہت مفید ہوتا ہے
<span;>لال بیگ یا کاکروچ کا خاتمہ:-
<span;>دو چمچ چینی اور آدھی پیالی آٹا لیں آدھی پیالی خشک دودھ، آدھی پیالی بورک ایسڈ جو کسی بھی میڈکل سٹور سے مل جائے گا ان سب چیزوں کو ملا کر تھوڑا سا پانی شامل کر کے سخت آٹا گوندھ لیں اور چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں اب ان گولیوں کو کچن کے شیلف ،الماریوں، سنک کے اطراف میں نالیوں کے پاس جہاں کہیں بھی لال بیگ ہوں وہاں دو دو گولیاں ڈال دیں چھ ماہ کے بعد نئی گولیاں بنا کر ڈال دیں
<span;>چوہوں سے نجات:-
<span;>گھر کی موریوں اور درزوں میں کھولتا ہوا گرم پانی ڈالیں پھر تھوڑا سا پیپر منٹ اور پھٹکڑی ڈال دیں اور رات کو دروازے کی چوکھٹ، صوفوں کے نیچے اور قالین کے نیچے بھی ڈال دیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button