شاعری

۔۔اب کوئی آئے تو کہنا۔۔۔

اب کوئی آئے تو کہنا کہ مسافر تو گیا
یہ بھی کہنا کہ بھلا اب بھی نہ جاتا لوگو

راہ تکتے ہوئے پتھرا سی گئی تھی آنکھیں
آہ _ بھرتے ہوئے چھلنی ہوا سینہ یارو

ہونٹ جلتے تھے جو لیتا تھا کبھی آپ کا نام
اس طرح اور کسی کو نہ ستانا لوگو

بند آنکھیں ہوئی جاتی ہیں، پساریں پاوں
نیند سی نیند ۔ ۔ ۔ ہمیں اب نہ جگانا لوگو

کوئی خبر اسکی ہمیں ہو تو تمہیں بتلائیں
کون نگر ، کون گلی ، کون محلہ لوگو

چند لفظوں کا معمہ تھا وہ الجھا سلجھا
اس نے تو نام بھی پورا نہ بتایا لوگو۔۔۔۔!!!

ابن انشاء

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button