شاعری

۔۔۔ابھی لکھیں تو کیا لکھیں؟؟

ابھی لکھیں تو کیا لکھیں؟

ہر ایک جانب اُداسی ہے
ابھی سوچیں تو کیا سوچیں؟

ہر اک سُو ہُو کا عالم ہے
ابھی بولیں تو کیا بولیں؟

ہر ایک انسان پتھر ہے
ابھی دَھڑکیں تو کیا دَھڑکیں؟

فضا پر نیند طاری ہے
ابھی جاگیں تو کیا جاگیں؟

ہر ایک مقتل کی شہِ رَگ میں
لہو کی لہر جاری ہے
ابھی دیکھیں تو کیا دیکھیں؟

ہر ایک انسان کا سایہ
ابھی مٹی پہ بھاری ہے

ابھی لِکھیں تو کیا لِکھیں؟

محسن نقوی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button